سرمدوسُقراط
Poet: ظفر جاوید ہاشمانی By: Zafar Jawed Hashmani , Karachiنہ سوزِعشق میسّرنہ کوئی دردِ جگر
رہِ حیات میں کوئ نہیں شریکِ سفر
نہیں ہیں سرمد وسُقراط تا حُدودِ نظر
بہت اداس ہے دارورسن کی راہ گزر
کوئی نہیں جو کرے امتیازِ عیب وہنر
تمام اہلِ نظر ہو چکے ہیں شہر بدر
جن ہستیوں کوزمانہ کبھی بھلا نہ سکا
مِرے ہی شہر میں ان کے تھے کچھ اجاڑ سے گھر
عجب جمود ہے طاری حواس پر جاوید
شکست کا ہے کوئی غم نہ اِنبساطِ ظفر
More Life Poetry
ہر کام کا وقت مقرر ہے ہر کام کو وقت پہ ہونا ہے ہر کام کا وقت مقرر ہے ہر کام کو وقت پہ ہونا ہے
کس بات کی آخر جلدی ہے کس بات کا پھر یہ رونا ہے
دنیا کے مصائب جھیلنے کو مالک نے بنایا ہے جیون
آرام بھلا پھر کاہے کا پھر کاہے یہ سونا ہے
بے مقصد جینا کہتے ہیں حیوان کے جیسا جینے کو
انساں کے لیے تو یہ جیون یارو پر خار بچھونا ہے
دشوار سہی رستہ لیکن چلنا ہے ہمیں منزل کی طرف
منزل کی طلب میں عاکفؔ جی کچھ پانا ہے کچھ کھونا ہے

اسلم