سرکشئ
Poet: Shaikh Muhammad Abdullah Buffer Zone By: abdullah, Karachiسرکشی تو ہر آداب بھلا دیتی ہے
ماضی کا ہر حساب بھلا دیتی ہے
دل گرفتہ روح گھائل ہو اگر
محفل بھی سناٹوں کا سماں دیتی ہے
شجر سے پھول گرنے کو ہوں بیقرار
ہلکی سی ہوا بھی دور تک پہنچا دیتی ہے
گر منافقت کی بو پھیلی ہو چارسو
پھر سچائی کی خوشبو کہاں آتی ہے
مسافر ہیں نالاں کیوں رکتا نہیں رزاق
ہمسفروں کو یہی منزل نظر آتی ہے
More Sad Poetry






