خون میں لت پت خواہشات کے غم کہنا کتنا مشکل ہے کسی سے اپنی زات کے غم کہنا تم شوق سے چلے جاؤ مگر کبھی پلٹنا پڑے تو مجھ سے محبت میں ہوئی ہر مات کے غم کہنا نہیں بھولتا مدتوں بعد ملنا میرے ہرجائی کا میرے پہلو میں رونا اور اپنے حالات کے غم کہنا