Add Poetry

سمجھ سے عاری تھا

Poet: سعدیہٓ اعجاز By: Sadia Ijaz Hussain, Lahore,University of Education

دل کے کسی خانے میں جلتا ہو گا
وہ دھواں ہے سو سُلگتا ہوگا
ہوگا منتظر کسی چِنگاری کا
ہوا مل جاۓ یہی سوچتا ہوگا
چراغ بُجھتے بُجھتے پھر سمنبھل گیا
دل دھڑکتے دھڑکتے پھر تھم گی
راکھ کر گئ دنیا کی نا آشنائی مجھے
یہ دل تھا سو عقل سے فارغ تھا
آگ لگنا چاہتی تو لگ بھی سکتی تھی
بجھتی ہوئ چنگاری سُلگ بھی سکتی تھی
آرزو کب وسائل کو دیکھا کرتی ہے ؟
جو دیکھ لے پھر وہ آرزو کیسی؟
سُر اپنی ہی آہ سناتے رہے رات بھر
اور غم پہلو میں بیٹھ کر دل پر غور کرتا رہا
آسماں سرخ تھا اسلیے جینا محال کر گیا
زمیں تیز چلی بہت تیز کہ چلنا محال کر گئ
قوت دل تھی اور وہ بھی زخمی زخمی
کلیجہ تھا وہ بھی ڈگمگاتا ہوا
کچھ دقتیں رہی اِس دل کمزور کو
کچھ راحتیں رہی اس دل پرسکون کو
سورج رات کی خاموشی میں مر گیا
رات سورج کی روشنی میں بے تاب رہی
یہ چل رہا تھا جو بھی مامعلہ کیا تھا؟
اپنی تو سمجھ سے ہی باہر تھا
حسین وادیاں درخشاں کہانیاں تھیں
وسیع پیمانے تھے مگر جام سے خالی تھے
کہیں ہوش تھا مگر کچھ یاد نہ تھا
کہیں محرومی نے سب کچھ عیاں کر دیا
کوئی کھیل تھ تماشا تھا یا کوئ چال جاری تھی
جو بھی تھا !سعدیہّ اپنی سمجھ سے عاری تھا
 

Rate it:
Views: 733
13 Jan, 2021
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets