اپنی قدر کو پہچان تو
نہ کر خود کو برباد تو
لگ جا اب تو بھی مقصد حیات پہ
وقت نہ کر ضائع تو
بتا دے دنیا والوں کو
نہیں کم کسی سے تو
بس بڑھتا جا اپنی منزل مقصود کی جانب
نہ روک کسی کے روکنے سے
نہ باز آ ہمت ہارنے سے
یہ وقت بھی تیرا ہے
یہ جہاں بھی تیرا ہے
بدل دے دنیا کے رنگ ڈھنگ
بتادے ہے کامیاب تو
سن اے انساں
اپنی قدر پہچان تو