سنسان شہر

Poet: Gulshan By: Gulshan, lahore

یہ شہر اگر شہر ہے تو سنسان سا کیوں ہے
اس شہر کا ہر شخص پریشان سا کیوں ہے

اس شہر کے لوگ جسے کہتے ہیں مسیحا
وہ شخص میرے درد سے انجان سا کیوں ہے

مٹی سے بنا ہے تو گر کیوں نہیں جاتا
پتھر کا صنم ہے تو انسان سا کیوں ہے

Rate it:
Views: 1721
30 Jul, 2008