سنو پيارے

Poet: Amjad Islam Amjad By: TARIQ BALOCH, HUB CHOWKI

سنو پيارے
محبت کرنے والوں کي نگاہيں بھی
ہوا ميں ڈولتی خوشبو کي صورت منظروں ميں
اپنے ہونے کی نشانی چھوڑتی ہيں
چاندنی راتوں ميں جيسے
چاند کی کرنيں
سمندر کے بدن ميں نغمگی آباد ہيں
محبت کرنے والوں کے تعلق اور ان کی دورياں سب سے
انوکھی ہيں
کہ جيسے بے خبر سورج کے حلقے ہيں
اگرچہ ان گنت تارے کئی سيارے گاں ہيں
اور پھر حلقہ بہ حلقہ ان کے اپنے چاند ہيں ليکن
سبھي اک رشتہ بے نام کی ڈوری میں ايسے منسلک ہيں
جس طرح عشاق کی آنکھيں
سنا ہے عورتيں تو
چاہنے والے کي خوشبو
بے کراں انبوہ ميں پہچان ليتي ہيں
محبت کی نظر ملنے سے پہلے جان ليتی ہيں

Rate it:
Views: 526
14 Nov, 2011
More Sad Poetry
ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے یہاں لیکن
سَچ ہے کہ بہت سے مُحبت کے نام پر کھِلواڑ کرتے ہیں
یہ خوابوں کی بَستی کہاں سَچ مِلتا ہے وَفا والو
یہ جھُوٹی دُنیا میں اَکثر اپنے دِل کو بَرباد کرتے ہیں
یہ راہوں میں سَچّوں کے پیچھے پھِرنے والے کم ملِتے
یہ لوگ تو بَس دُکھ دے دِلوں کو بَرباد کرتے ہیں
یہ سچّے جَذبوں کا گہوارہ اَکثر سُونا ہی رہتا ہے
یہ پیار کے نام پر لوگ فَقط شاد کرتے ہیں
یہ دُنیا َبس نام کی خوشیاں سچّے دِلوں کو کب مِلتی؟
یہ راہوں میں اَکثر اپنی سچَّائی کو بَرباد کرتے ہیں
یہ خَلوص کا سایا بھی اَب نایاب نظر آتا ہے ہم کو
یہ مَطلب پَرَست فَقط چہرے ہی آباد کرتے ہیں
یہ وَعدوں کا موسم کب رَہتا ہے گُزر جاتا ہے لَمحوں میں
یہ رِشتوں کے نام پر اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
یہ سَچّے جَذبے بھی مظہرؔ دُکھ سَہتے سَہتے چُپ ہو جاتے
یہ لوگ تو َبس اَپنے مَطلب سے اِرشاد کرتے ہیں
مظہرؔ تُو سَچّوں کے سَنگ چَل بیکار نہ کر دِل کو
یہ جھُوٹ کی دُنیا والے اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
MAZHAR IQBAL GONDAL