سوال یہ ہے

Poet: Shahid Hasrat By: Dr Shahid Mehmood, Multan

سوال یہ نہیں، تاروں میں روشنی کیوں ہے
سوال یہ ہے، کہ تاریک زندگی کیوں ہے

سوال یہ نہیں، کیوں دکھ کے سلسلے ہیں دراز
سوال یہ ہے، کہ اتنی سی یہ خوشی کیوں ہے

سوال یہ نہیں، آوارگی ہے میرا مزاج
سوال یہ ہے، مجھے رات ڈھونڈتی کیوں ہے

سوال یہ نہیں، درپیش مسئلے ہیں بہت
سوال یہ ہے، مجھے انکی آگہی کیوں ہے

سوال یہ نہیں، کس کو پکارتا ہوں میں
سوال یہ ہے، کہ آواز گونجتی کیوں ہے

Rate it:
Views: 1186
20 Aug, 2018