سٹیٹس کی دنیا میں راج بہت کیا ہے
آے روز واؤ امیزنگ کا ری ایکٹ ملا ہے
چھوڑکام سٹیٹس لگایا سٹیٹس دیکھا
اس کام میں ھر دوسرا ماہر بیکار ملا ہے
حاصل کچھ ہوا ہے خاص! یاد تو نہیں
مگر سینڈ می سینڈ می کا پریوار ملا ہے
آن لائن اس عجیب و غریب دنیا میں
ھر بندہ حقیقت سے خائف اُجاڑ ملا ہے
مقصد سمجھنے سے ہوں قاصر مگر
جینےکیلئے یہ کام بھی شاملِ حیات ملا ہے
ضمیرکوستا ہےدیکھ وقت کےاس ضیاع کو
دل کو بھی کافی رنج و ملال ملا ہے
تنبیہ تلخ ھی سہی مگر ہے بلکل سچ
کامیاب لوگوں کو کب اتناوقت درکار ملا ہے