سوچ میں پڑ جاؤں تو پھر دور تلک جاتا ہوں
اپنے ہر خواب کو سولی پے ٹنگا پاتا ہوں
پھر سے بے رنگ ہیں دیواروں پہ لگی تصویریں
ہر اک چہرے کو مٹی میں اٹا پاتا ہوں
وہ تیرا سایہ تھا یا میرے خیالوں کا جنوں
تیرے تخیل کو ہی آنکھوں میں سجا پاتا ہوں
وہ میری نیند تھی جو روٹھی ہوئی تقدیر بنی
تیرے ہر زخم کو راتوں میں بھلا پاتا ہوں
جب کبھی تیرے خیالوں میں سفر کو نکلوں
اپنے قدموں کو تیرے در پے رکا پاتا ہوں
وہ میرے خون سے لکھی میری سب تحریریں
اپنے ہر غم کو اپنی غزلوں سے مٹا پاتا ہوں