Add Poetry

سوچ کر مانگ

Poet: Riaz Khan By: Riaz Khan, Dhaka

آپ سب کی طرح
میں بھی انسان ھوں
کچھ پریشان ھوں
زندگی سے مجھے
ایسا کچھ نہ ملا
جس سے ھو حوصلہ
جستجو یہ ھوئی
کہ ملاقات ھو
زندگی سے کبھی
اس سے پوچھیں سہی
یہ ھے کیا معاملہ
سو ایک دن میں چلا
واہ رے قسمت میری
زندگی سے ملا
زندگی نے کہا
مجھ کو سب ھے پتا
تجھ کو کیا ھے گلہ
سوچ کر اب بتا
سوچ کر اب بتا
سوچ کر اب بتا
تجھ کو کیا چاھیے
زندگی سے صلہ
میں نے جھٹ سے کہا
ایک روپیہ دلا
اچھے مالک کی طرح ھمیشہ ملا
زندگی سے مجھے
زندگی کے ھر اک موڑ پر
اس سے جو طے ھوا
وہ ھمیشہ ملا
اور میں روتا رہا
زندگی نے کہا
اب تو روتا ھے کیوں؟
تم نے مانگا تھا جو
کیا نہیں وہ ملا؟
ہاں اگر مانگتے
تم زمیں آسماں
تو خدا کی قسم
اے خلیفہ خدا
سب ہے تیرے لیے
سب ہے تیرے لیے
اے خلیفہ خدا

Rate it:
Views: 420
26 Jan, 2011
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets