Add Poetry

سوکھے پتے

Poet: Iman Hashmi By: Iman Hashmi, ksa

سوکھے پتے یادوں کے فضاؤں میں بکھرے ہوں گے
کچھ کرچی سپنے آنکھوں کے پیروں میں چبھے ہوں گے

کچھ خط ادھوری چاھت کے راکھ بن گئے ہوں گے
کچھ پل میٹھی ملاقاتوں کے آنسوں میں بہہ گئے ہوں گے

کچھ وعدے اپنی محبت کے خوابوں میں ٹوٹے ہوں گے
کچھ راستے اپنی منزل کے کہیں اور ہی مڑے ہوں گے

کچھ دیر کیلئے سب کو سمیٹ لینا
شاید کہ ہم زندگی میں کبھی تو ملے ہوں گے
ہماری بے وفائی کو یوں تم سوچتے ہوں گے

کیا تمہارے خط ہم تک پہنچتے ہوں گے
یہی بات اکیلے میں تم خود سے پوچھتے ہوں گے

Rate it:
Views: 483
01 Aug, 2010
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets