Add Poetry

سٹریٹ چلڈرن

Poet: Hassan Kayani By: Hassan Kayani, Leeds (UK)

میرے وطن کے عظیم سپوتوں کو مبارک ھو
ھمارا سر فخر سے بلندکرنے والوں کو مبارک ھو

سٹریٹ چلڈرن نے اپنی گلیوں میں محنت و مزدوری کی
فٹ بال کھیل کر ورلڈ چمپین بننے والوں کو مبارک ھو

اخبار بیچے گاڑیاں ٹھیک کیں اور بھیک بھی مانگی
اپنی محنت و ٹیلنٹ کے زور پرجیتنے والوں کو مبارک ھو

غموں کے بوجھ تلے دب کر بھی ھمت نہ ھاری
بہترین کھلاڑی بنانے والے کوچوں کو مبارک ھو

تم نے زندگی میں غم و آلام کے پہاڑ دیکھے
تمارے لیے خوشیوں کی بہار لانے والوں کو مبارک ھو

لوگو احساس جنون کو مہمیز دینے کا طریقہ دیکھو
اک پسے ھوئے طبقے سے اوپر اٹھنے والوں کو مبارک ھو

ھمت مرداں مدد خدا کے جذبے سے میدان میں اترے
دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے والوں کو مبارک ھو

Rate it:
Views: 264
12 Apr, 2014
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets