سچا وعدہ
Poet: Jibar Anjum By: NS, Lahoreیہ وعدہ ہے میر ا تم سے
کہ تم کو بھول جاؤں گا
مگر وعدہ نبھانے میں لکیروں کو مٹانے میں
تعلق توڑ دینے میں کوئی رشتہ نبھانے میں
بہت سا وقت لگتا ہے میں تم کو بھول جاؤں گا
مگر اس وقت بھولوں گا کہ جب جب
تتلیاں پھولوں پہ منڈلانے سے خائف ہوں
پرندے آشیانوں کی طرف جانے سے گھبرائیں
چکوریں بے خودی میں چاند کی جانب لپکنا چھوڑ جائیں
تو سمجھ لینا
میں تم کو بھول بیٹھا ہوں
میں تم کو بھول جاؤں گا مگر اس وقت بھولوں گا
کہ دل کو جب محبت کی ازل اور آخرت معلوم ہو جائے
ذہن سے حال ماضی اور مستقبل کی ہر پہچان کھو جائے
دل وحشی کی ہر دھڑکن
یونہی معدوم ہو جائے
تو سمجھ لینا
میں تم کو بھول بیٹھا ہوں
More Sad Poetry
" اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے " اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے،
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بَڑی حَسرَت سے رَستوں پر نِگاہیں ، مُنتظر رَہتی ہیں ہر لَمحہ،
جِسے آنا بہت ہوتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کئی خوابوں کی شاخوں پر ، تمناؤں کے پتے جھُولتے رَہتے،
مگر دِل کا مُقَدَّر دیکھیے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کبھی جس کے لیے ہم نے دُعاؤں میں ، چراغ اَکثر جَلائے تھے،
وُہی قِسمت کا لِکھا تھا کہ ، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کِسی کے ہِجر میں آنکھوں نے ، بَرسوں جاگ کر راتیں گُزاری ہیں،
مگر جَب وَقت مِلتا ہے تو وہ ، مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بہت سے لوگ آتے ہیں، تَعلق جوڑتے ہیں، ساتھ دیتے ہیں،
مگر جو جان سے پیارا ہو، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
یہ دُنیا دَرد والوں کی صَدا سُنتی نہیں، سَمجھو زَمانے کو،
جسے دِل سَچ سے چاہتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔

کہے مظہرؔ یَہی قِسمت ہمیں ، ہر موڑ پر رُلوا کے ہَنستی ہے،
جِسے ہم عُمر بھَر چاہیں، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔

MAZHAR IQBAL GONDAL