سچی محبتوں کے زمانے کہاں گیۓ

Poet: Azra Naz By: Azra Naz, Reading UK

سچی محبتوں کے زمانے کہاں گیۓ
سنتے تھے جو کبھی ، وہ فسانے کہاں گیۓ

سمجھے تھے جن کو ہم کبھی سرمایۂ حیات
تیری وفاؤں کے وہ خزانے کہاں گیۓ

رہتا تھا جِن کے ساتھ وہ گڑیوں سے کھیلنا
بچپن کے سارے ساتھی پرانے کہاں گیے

اب تیری کج روی کے وہ انداز کیا ہوۓ ؟
وہ تیرے روٹھنے کے بہانے کہاں گیۓ

سوچے تھے ایک ساتھ جو دونوں نے ہی کبھی
اچھے دنوں کے خواب سہانے کہاں گیۓ

عذراؔ تلاشِ رِزق میں میرے وطن کے لوگ
اپنی متاعِ جاں کو لٹانے کہاں گیۓ

Rate it:
Views: 604
28 Oct, 2012
More Life Poetry