سچی محبتیں ۔۔۔

Poet: Dr. Humera Islam By: Dr. Humera Islam, Karachi.

میرے الفاظ
اگر میرے جذبات کے عکاس ہوتے
تو میں
اپنے خون سے
گزرے لمحات کی داستان لکھتی
مگر نہیں
سچی محبتیں تو
خوشبو بن کر
ہواؤں کے سنگ
خود بخود بکھر جاتی ہیں
اپنوں تک پہنچ جاتی ہیں ۔۔۔

Rate it:
Views: 380
05 Sep, 2013
More Sad Poetry