سکوں نہ میری حیات میں

Poet: Sobiya Anmol By: sobiya Anmol, Lahore

سکوں نہ میری حیات میں
پل رہی ہے آفات میں

مقدروں سے تھکا ہارا
میں پڑا رہا کائنات میں

موت کے آگے کیا ہے زندگی؟
پر رہی نہ اپنی اوقات میں

میں تو شہنائی سے ڈر گیا
گیا جو اک بارات میں

میں نے بھی راز اُگل دیا
بات ہوئی جب بات میں

مجھے معاف کرنا خُدایا
کیا کیا کہہ گیا جذبات میں

Rate it:
Views: 406
13 May, 2016
More Life Poetry