Add Poetry

سہارا

Poet: Aashi By: Aysha, killeen

ہر صدا ڈوب گئی دل کے نہا خانوں میں
ریگزاروں میں بگلوں کا جنوں ختم ہوا
ہر طرف پھیلا ہوا رات کا اندھیرا ہے
میں کہ صدیوں کی مسافت سے وہاں پہنچی تھی
ایک ہی شمع جلائی تھی میرے دل نے کبھی
اس دہکتے ہوئے سورج کی چرا کر کرنیں
اس نے چپ چاپ میرے دل میں جگہ پائی تھی
ریگزاوں میں مجھے جھیل نظر آئی تھی
اس کو پانے گے لئے میں ے بہت د سہے
اس سے سونے کی نہ چاندی کی تمنا تھی مجھے
یہی چاہا تھا کہ کچھ پیار کی سوغات ملے
یہی سوچا تھا کہ وہ غم کی چتاؤں سے نکالے مجھ کو
اور جب ہاتھ پھیلایا میں نے الفت کے لئے
اس کے در سے مجھے زخموں کے سوا کچھہ نہ ملا
آج وہ میری امیدوں کا بھرم ٹوٹ گیا
میں تو ارمان بھی دے آئی کسی اور کو آج
اب تو اس دل میں میرے کوئی بھی ارمان نہیں
اب تو زخموں کے سوا کچھ بھی میرے پاس نہیں
زندہ ہونے کا میرے ایک سہارا ہیں یہی

Rate it:
Views: 381
12 Sep, 2010
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets