Add Poetry

سہما ہے آسمان زمیں بھی اداس ہے

Poet: ابان By: ابان, Murree

سہما ہے آسمان زمیں بھی اداس ہے
ہر گاؤں اور شہر میں خوف و ہراس ہے

اک لمحۂ سکوں بھی میسر نہیں ہمیں
تیرے بغیر اپنا ہر اک پل اداس ہے

یہ کیسی دل کشی ہے یہاں کون آ گیا
کیسی یہ روشنی سی مرے آس پاس ہے

آوارگی کا نام ہے تہذیب نو یہاں
آنکھوں میں شرم ہے نہ بدن پر لباس ہے

دنیا میں اپنی آپ مگن ہم ہیں اس طرح
اپنوں کا کچھ خیال نہ رشتوں کا پاس ہے

مسموم سی ہوائیں پتہ دے گئیں ہمیں
قاتل ہمارا کوئی یہیں آس پاس ہے

محسنؔ سنا ہے ہم نے یہ کامل فقیر سے
ہوگا خدا سے آشنا جو خود شناس ہے
 

Rate it:
Views: 47
09 Sep, 2025
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets