سہیلی ہوں
Poet: UA By: UA, Lahoreکوئی میرا ہو نہ ہو میں تو سب کی سہہیلی ہوں
سب کا ساتھ نبھاتی ہوں میں پھر بھی اکیلی ہوں
محنت سے نہیں گھبراتی ،کام ہی کئے جاتی ہوں
تھک جاؤں تو گیتوں سے کچھ پل دل بہلاتی ہوں
تازہ دم ہو کہ پھر سے کسی کام میں لگ جاتی ہوں
کوئی مجھ سے روٹھے تو خود اسے منانے جاتی ہوں
میں روٹھوں تو ایک ہی پل میں خود ہی مان جاتی ہوں
کوئی میرا دل دکھائے تو میں دل کی آس بندھاتی ہوں
کوئی مجھے رلائے تو رلائے میں تو سب کو ہنساتی ہوں
کوئی مجھے بلائے نہ بلائے پر میں تو سب کو بلاتی ہوں
کوئی میرا ہو نہ ہو میں تو سب کی سہیلی ہوں
سب کا ساتھ نبھاتی ہوں میں پھر بھی اکیلی ہوں
More Sad Poetry






