سیلاب زدگاں کی نذر
Poet: M. Habibulla Rajput By: Prof. Dr. M. Habibullah Rajput, Karachiنہ سر پہ سائیباں کوئی
 نہ اپنا نگہبا ں کوئی
 
 بے رحم سی زمیں کی گود
 اجنبی سا آسماں کوئی
 
 کوئی پڑا ہے بے گورو کفن
 نہیں قاتل کا نشاں کوئی
 
 یوں ہوئی بے کیف ہستی
 جینا ہے آساں کوئی
 
 گناہ ایسے پھولیں پھلیں
 نیکی ہو کار رائیگاں کوئی
 
 اک خدا نہ یاد آیا
 کب چھوڑا آستاں کوئی
 
 حبیب سب ہیں رقیب یہاں
 یا ہے میرا رازداں کوئی
More Life Poetry
ہر کام کا وقت مقرر ہے ہر کام کو وقت پہ ہونا ہے ہر کام کا وقت مقرر ہے ہر کام کو وقت پہ ہونا ہے
کس بات کی آخر جلدی ہے کس بات کا پھر یہ رونا ہے
دنیا کے مصائب جھیلنے کو مالک نے بنایا ہے جیون
آرام بھلا پھر کاہے کا پھر کاہے یہ سونا ہے
بے مقصد جینا کہتے ہیں حیوان کے جیسا جینے کو
انساں کے لیے تو یہ جیون یارو پر خار بچھونا ہے
دشوار سہی رستہ لیکن چلنا ہے ہمیں منزل کی طرف
منزل کی طلب میں عاکفؔ جی کچھ پانا ہے کچھ کھونا ہے
 
اسلم