شام کے ڈھلتے سائے
Poet: Ijaz659G.B By: Ijaz Ahmed, Faisalabadشام کے ڈھلتے سائے
سورج غروب ہوتا ہے
جب شب نے روپ سنوارا ہوتا ہے
اور پانی میں مہتاب اتارا ہوتا ہے
جب بھی تیرے لبوں پر خوشیوں کے پھول کھلتے ہیں
تو ان آنکھوں میں اک ستارا ہوتا ہے
اب تو پھولوں کی خوشبو
ماتم کرتی محسوس ہوتی ہے
لگتا ہے رگوں میں زہر اتارا ہوتا ہے
میں جب بھی روشنیوں سے لفظ لکھنا چاہتا ہوں
دیکھتا ہوں تو صرف نام تمہارا ہوتا ہے
More Sad Poetry







