Add Poetry

شاہین سچے جذبے بھی دغا دے گئے

Poet: Shaheen Mughal By: Shaheen Mughal, gjn

 آج برسوں بعد
وہ
پھر میرے آنگن میں آیا
تمام بہاریں اپنے سنگ لایا
آج بھی وہ مسکرای گنگنایا
یہ آرزدہ دل پھر سے کھلنے
لگا
نئے نئے خواب پھر بننے لگا
سوچا
میرے جذبوں کا اثر ھے جو
اسے کھینچ لایا
شائد دئیے زخموں پہ مرہم
رکھنے کا خیال آیا
بڑھتے قدم میرے وہیں تھم
سے گئے
اس کی اچٹتی ھوئی نگاہ
نے سب راز کھولا
کہ
آج اس کے مسکرانے اور
گنگنانے میں
میری سوچ کی پیاس نہ
تھی
مدنظر میری ذات تو نہ تھی
وہ کوئی اور تھ
جو میرا نہ تھ
خوش فہمی کے سارے
پھول مرجھا گئے
سچے جذبے بھی آج دغا
دے گئے
وہ قاتل ارماں
ہجر کا اک اور موسم دے
کر چلا گیا
اس کے چلے جانے کے بعد
آس کے در بند کرنے کے بعد
میری پلکیں آج بھی
نم تھیں
مگر آج نجانے کیوں میرے
آنسوؤں میں وہ شدت کم
تھی
آج شاہین بھی کوئی اور تھی
ہاں !
مگر اب اس کی نہ تھی

Rate it:
Views: 393
04 Feb, 2013
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets