شاہین ! پہ لازم ھے تیری تعظیم کرنا
Poet: Shaheen Mughal By: Shaheen Mughal, gjn وضاحتیں مت مانگو جناب رہنے دو
سب سمجھتے ھو تو جواب رہنے دو
زخم کس قدر لگے اور کتنے گہرے
تم بس چلاؤ تیر حساب رہنے دو
جھلسنا ھے مقدر میں ،یونہی سہی
تم رہو سائے تلے مجھ پہ آفتاب رہنے دو
میری نیکیوں کا ثواب سب تم لے لو
میرے حصے میں بس عذاب رہنے دو
شاہین ! پہ لازم ھے تیری تعظیم کرنا
تم پہ جو قرض ھے وہ بے حساب رہنے دو
More Sad Poetry






