Add Poetry

شاہین کی دعا

Poet: AHSAN SAILANI By: ahsan sailani, FAISAL ABAD

میرے سُلطانِ خرابات ! میرے مست نظر
برگ ِ دل خشک ہے ، بادۂ ازل کی بوندیں
میرے پَر کیا ہیں ؟ مرے بال ہیں کیا ؟ میں کیا ہوں ؟
مور ِ بے مایہ ہوں ،میں کچھ بھی نہیں ہوں ساقی
بال ِ جبرئیل مجھے ، صور ِ سرافیل مجھے
کر عطا زلزلہ ء حیدر ِ کرار مجھے
مٹھی بھر بالوں کے خاشاک میں بھردے بجلی
سخت دشمن سے ٹھنی ہے تیرے جانبازوں سے
بالادستی کسی صورت نہیں دیکھی جاتی
مجھ سے دشمن کی حماقت نہیں دیکھی جاتی
 

Rate it:
Views: 310
30 Sep, 2016
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets