شاید اب میرا مر جانے کو کرتا ہے دل
Poet: Arooj Fatima Lucky By: Arooj Fatima Lucky, K.S.Aکسی دور نگر جانے کو کرتا ہے دل
شاید اب میرا مر جانے کو کرتا ہے دل
تیری بے ُرخیوں نے مجھے خم کر دیا
اب بن اک پتھر جانے کو کرتا ہے دل
لکی چھوڑ دو اور کتنا آزماؤ گی
کہ اب بکھر جانے کو کرتا ہے دل
ضرورت نہیں کسی کی ہمدردی کی مجھے
بس قبر میں ُاتر جانے کو کرتا ہے دل
غموں سے بہت ہے چاک چاک سینہ
سمندر میں بن بھنور جانے کو کرتا ہے دل
یہاں اپنوں نے ڈوبویاں ہے پھر کسے آواز دوں
خاموشی سے ہار جانے کو کرتا ہے دل
More Sad Poetry






