Add Poetry

شاید وہ میرے جذبات دیکھنا چاہیتا تھا

Poet: AF(Lucky) By: AF(Lucky) , Saudi Arabia

وہ مجھے سرحد کے ُاس پار دیکھنا چاہیتا تھا
شاید وہ میرے جذبات دیکھنا چاہیتا تھا

لوٹ کر جانا تھا تو پھر وہ آیا ہی کیوں
شاید وہ میرے الوداع کہنے کے الفاظ دیکھنا چاہیتا تھا

میری کشیدہ اور سیاہ آنکھیں بڑی پیاری تھی ُاسے
شاید وہ ان میں موتیوں کی برسات دیکھنا چاہیتا تھا

میری چوڑیوں کی کھنک نے کئی بار ُروکا ُاسے
شاید وہ چوڑیوں کی بے بسی کا انداز دیکھنا چاہیتا تھا

شام بھی ُاداس اور سورج بھی ڈوب رہا تھا
شاید وہ میرے چہرے پر وہی منظرات دیکھنا چاہیتا تھا

آخری تحفے میں واپس آنے کا وعدہ کر دیا
شاید وہ مجھے ہر وقت بیقرار دیکھنا چاہیتا تھا

Rate it:
Views: 905
11 Feb, 2013
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets