Add Poetry

شاید کوئی نہیں با آرام کفالتی پہروں کے پیچھے

Poet: Santosh Gomani By: Santosh Gomani, Mithi

شاید کوئی نہیں با آرام کفالتی پہروں کے پیچھے
بڑی الجھنیں ہیں آج بھی خاموش چہروں کے پیچھے

ہم یکتا زندگی میں واجبیت کے ہاں دوڑتے رہے
بہت لٹادی ہیں ایسی حسرتیں یوں غیروں کے پیچھے

یہاں اجڑے دلوں سے گذر کر لوگ مکان دیکھنے آئے
اب بھی کہانیاں بے انصاف ہیں ان دیروں کے پیچھے

کناروں سے ٹکرنا لوٹنا کوئی تخمینہ نہیں گہرائی کا
چھپی ہیں اور شدتیں ان اٹھتی لہروں کے پیچھے

بہت بدمستی ہے آج بھی تردید کے نام پر
کیوں سرکشی بھاگ رہی ہے ان بہروں کے پیچھے

زندگی کی تجدید کے لئے ہماری تو کوئی عدالت نہیں
وقت تو تیر چھوڑ دیتا ہے ان فراروں کے پیچھے

 

Rate it:
Views: 473
06 Jan, 2011
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets