شب تاریک کو سحر کر دو

Poet: UA By: UA, Lahore
Shab Tareek Ko Sehar Kar Do

شب تاریک کو سحر کر دو
مجھے تاروں کی ہمسفر کردو

دو قدم میرے ساتھ ساتھ چلو
آسان میرا سفر کردو

کوئی لمحہ ہمارے نام کرو
اور اس لمحے کو امر کر دو

جو فقط میری یاد میں گزرے
کوئی تو ایسا بھی پہر کر دو

Rate it:
Views: 1957
06 Nov, 2008