شب سحر ہر پہر زندگی کا سفر

Poet: Faisal Sheikh By: Faisal Sheikh, Karachi

شب سحر ہر پہر زندگی کا سفر
لمحہ لمحہ تنہائی میں بیتی عمر

چاہتوں کی لگن ، دل میں ارماں لیے
مےں بھٹکتا رہا بس ڈگر در ڈگر

خواب رہتے ہیں آنکھوں میں ہر دم تیرے
در حقیقت تجھے ڈھونڈتی ہے نظر

روح میں سانس میں دل کے جذبات میں
بس چکا ہے تیری چاہتوں کا اثر

من کے ہر ساز میں میرے احساس میں
مجھ پہ طاری ہے ، دیوانگی کا سحر

منزلیں دور ہیں کارواں چھٹ گیا
نہ رہا اب سہل واپسی کا سفر

Rate it:
Views: 440
26 Nov, 2014