شب کا سکوت دل کے اندھیروں میں آ بسا
Poet: hussain nisar By: hussain nisar, karachiاتنے ملے ہیں درد وفا کی کتاب سے
نفرت سی ہو گئی ہے محبت کے باب سے
دل کی زمیں پہ درد و الم یوں برس پڑے
دل چیخ چیخ اٹھا مرا اضطراب سے
آئی شبِ فراق تیری یاد اس طرح
جیسے فضا میں پھیلی ہو خوشبو گلاب سے
شب کا سکوت دل کے اندھیروں میں آ بسا
ہونے لگی نگاہ کو وحشت سی خواب سے
دل کے نگر میں شور ہے آہوں کا سو بسو
بے زار ہو چکا ہوں جہاں کے عذاب سے
اس کو نثار بھول نہ پائے کسی طرح
ہر چند بدحواس ہوئے ہم شراب سے
More Sad Poetry






