شدتِ درد سے ٹوٹ کر بِکھر جائیں گے

Poet: Mian Amar By: Mian Amar, Muzafar Garh

شدتِ درد سے ٹوٹ کر بِکھر جائیں گے
ہم گُھٹ گُھٹ کے اک روز مر جائیں گے

دستِ نازک سے اگر تُو رکھ دے مرہم
میرے اُبھرتے ہوئے زخم بھر جائیں گے

جو خدمتِ خلق کرتے رہے وہ روزِ محشر
مانندِ برق پُل صراط سے گُزر جائیں گے

قید سے مانوس ہو چُکے ہیں اے صیاد
درِ قفس نہ کھول پرندے مر جائیں گے

تم اپنا آئینہ دل صاف کر لو امر
بِگڑے ہوئے حالات سنور جائیں گے

Rate it:
Views: 942
09 Jul, 2014