Add Poetry

شمع بے اثر سی لگتی ہے

Poet: Shama Ansari By: Shama (JWS), Gujranwala

 ہر لفظ بے معنی اور دعا بے اثر سی لگتی ہے
جب سے آپ روٹھے ہو عبادت بے اثر سی لگتی ہے

چمن اُجڑ گیا پھولوں میں خوشبوں نہیں رہی
جب سے آپ روٹھے ہو بارش بے اثر سی لگتی ہے

میری زندگی تو تھی تیری ہنسی کی قوس و قزح
اب نہیں ہے وہ دھنک تو! ہر ادا بے اثر سی لگتی ہے

پہلے پڑتی تھی ڈانٹ تو کوئی حرف تمنا لکھتی تھی
اب لفظ نہیں بنتے شاعری بے اثر سی لگتی ہے

ہیں سبھی چاہنے والے اک تو ہی نہیں رہا ہے
اب ملتی نہیں وفا تو محبت بے اثر سی لگتی ہے

ملنے کو تیرے ہر کوئی دیتا رہا دعا مجھے
انمیں ہاتھ نہیں تیرے شامل تو ہر صدا بےاثر سی لگتی ہے

تمام رات جلتے رہتے ہیں میری حسرتوں کے چراغ
جب نہ ہو ساتھ پروانہ تو شمع بے اثر سی لگتی ہے

Rate it:
Views: 1174
15 Dec, 2010
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets