Add Poetry

شکریہ

Poet: M Usman Jamaie By: M Usman Jamaie, karachi

آج کی رات بھی
نیند نے میری پلکوں پہ دستک نہ دی
رات چُپ چاپ کمرے میں ٹھیری رہی
کب کی خاموش یادوں کی سرگوشیاں
لطف کی ساعتیں، میری مدہوشیاں
سارے منظر غضب کے، بھلائے ہوئے
خودفراموشیاں
بند آنکھوں میں جلنے سلگنے لگیں
تھک گئیں کروٹیں
بچھ گئیں سلوٹیں
شور بننے لگیں یاد کی آہٹیں
”فیس بُک“ کے دریچے پہ میں آگیا
ہیلو اور ہائے کی کھڑکیاں کُھل گئیں
ایک مدت کے بچھڑے ہوئے یار دل دار ملنے لگے
وہ، بہت دور تھے جو
(سمندر کے اس پار)
ملنے لگے
پھر سے ملنے کے اقرار ملنے لگے
پوسٹیں دیکھتے، تبصرے دیکھتے
”نامہئ دوستی“ اور ”پیغام“ کے دائرے دیکھتے
میں نے بے خوابی کو اپنی بہلالیا

”فیس بُک“ شکریہ

 

Rate it:
Views: 343
31 Jul, 2013
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets