Add Poetry

شکریہ اور ندامت

Poet: صائم علی اکبر By: صائم علی اکبر , Karachi

خداوند تیری قدرت سے لاجواب ہوجاتا ہوں میں
تیری بنائی ہر ایک شۓ پر جانثار ہوجاتا ہوں میں

اتنی خوبصورتی جو تو نے زمین پر اتاری ہے
ہر ایک کو دیکھ کر حیران ہوجاتا ہوں میں

اکثر صدائیں سبحان اللّه کی ادا ہوجاتی ہیں
کہ جب موجیں آتی جاتی دیکھتا ہوں میں

سورتیں اتاری جو تو نے پڑھنے کو، ہدایت لینے کو
مٹی پڑی ان پر جب بھی دیکھتا ہوں رو دیتا ہوں میں

زندگی کا زاویۂ تبدیل کرلیا ہےشان ہم نے اور اب بھی
معجزے وہی پرانے والے دیکھنا چاہتا ہوں میں

Rate it:
Views: 224
13 Sep, 2022
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets