شکست کھا کے بھی تقدیس کھو نہیں سکتا

Poet: Ahmed Nadeem Qasmi By: TARIQ BALOCH, HUB CHOWKI

اے ٹوٹتی رات کے ستارو
تم کتنے اُداس ہو رہے ہو

بُجھ گئی ہیں مری آنکھیں، مگر اے شامِ فراق
یہ دِئے اُن کے خیالوں میں تو جلتے ہوں گے

غرورِ عشق کو ضد ہے کہ تیرا عہدِ وفا
شکست کھا کے بھی تقدیس کھو نہیں سکتا

تخلیق کے ذوقِ جاوداں سے
انسان، خدا کا ترجماں ہے

بھوُلے گا نہ اے بہار، تیرا
چھُپ چھُپ کے کلی کلی میں آنا

Rate it:
Views: 476
15 Sep, 2011