Add Poetry

شہر

Poet: اریبہ خان By: اریبہ خان, Karachi

جانے تیرے شہر کے ارادے کیا ہیں
یہ روگ کیسے یہ تماشے کیا ہیں

برسنے کا کہ کر برستے نہیں
ملاقاتیں یہ بادل کرتے نہیں

جانے تیرے شہر کے گناہ کیا ہیں
یہ روگ کیسے یہ تماشے کیا ہیں

ہریالی براۓ نام ہے اگر
پتے مگر گرتے خزاں میں بھی نہیں

جانے تیرے شہر کی یہ اداسیاں کیا ہیں
یہ روگ کیسے یہ تماشے کیا ہیں

Rate it:
Views: 149
04 Sep, 2024
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets