شہر آباد کرنے جا رہا ہوں
Poet: خمزہ خان سواتی By: Fahad Khalid, Mansheraشہر آباد کرنے جا رہا ہوں
تجھے بنیاد کرنے جا رہا ہوں
جسے جکڑا ہوا ہے الجھنوں نے
اُسے آزاد کرنے جا رہا ہوں
مجھے معلوم ہے اچھا نہیں ہے
مگر فریاد کرنے جا رہا ہوں
عدو میرا مجھے للکارتا ہے
اسے برباد کرنے جا رہا ہوں
تری یادوں میں جانم قید ہو کر
تجھے صیاد کرنے جا رہا ہوں
مجھے خوشیاں نہیں بھاتی ہیں حمزہ
سو غم ایجاد کرنے جا رہا ہوں
More Life Poetry






