شہر بے رحم سے بغاوت کی ہے
Poet: rabnawaz By: RABNAWAZ, RIYADHشہر بے رحم سے بغاوت کی ہے
شائد اپنے آپ سے عداوت کی ہے
اتنا لپکی کہ حلقہ زنجیر بن گئی
فٹ پاتھ کی گھاس نے جسارت کی ہے
اب نہ ٹوٹیں گئے کبھی نازک آبگینے
شیشوں نے پتھروں سے تجارت کی ہے
شائد اسی لے ہمارے آنگن میں آگ برستی ہے
مظلوموں کے لہو سے ہم نے سخاوت کی ہے
کوئی اور نہیں مجرم گھر کی بربادی کا
ہمارے کردار نے ہماری ایسی حالت کی ہے
More Sad Poetry






