شیشہ عشق سے تراشا مجھے پھر کر دیا پاش پاش مجھے جا رہا ہوں میں روشنی کی طرف اپنے سائے کی ہے تلاش مجھے اب کے زخمی نہیں ہوا دل پے آئی ہے ایک خراش مجھے کھو دیا خود کو جستجو میں تیری تو نے کرنا ہے اب تلاش مجھے