صحرا کی زمینوں کو تپش ہم سے ملی ہے
تسکین مگر ہم کو تیرے غم سے ملی ہے
سلجھیں نہ اگر میرے مسائل تو عجب ہے
تقدیر میری گیسوئے برہم سے ملی ہے
تم شوق شہادت میں نکل آئے گھروں سے
یہ فوج مگر صاحب عالم سے ملی ہے
تجھے ہم کیوں نہ کہیں قوم کا معمار
توقیر مسلماں کو تیرے دم سے ملی ہے
بس ایک ہی شے ہے جو دلا سکتی ہے جنت
یہ توبہ کی عادت ہے جو آدم سے ملی ہے