صحرا کی چڑیا کا مقدر

Poet: Tanzila Yousaf By: Tanzila Yousaf, Lahore

صحرا کی چڑیا کا مقدر
ٹوٹے پر، بکھرے خواب
سرمئی شام کا وعدہ کرکے
دے گیا آنکھ میں ہجر عذاب
دکھ کا دریا طغیانی میں
سکھ کا خواب ہوا سراب
بحر کنارے ریت گھروندہ
لڑکیوں کی دنیا خواب
قطرہ قطرہ پگھلتی جاؤں
من مائل اندیشہء خراب

Rate it:
Views: 424
29 Jan, 2017