صدارت کا پہلا سال

Poet: By: Hina, کراچی

ہو گیا پورا صدر کا سال
قوم ہوئی حالوں بے حال

عوام کے روزے پورا سال
زرداری ہو گئے مال و مال

مہنگی ہو گئی چینی یارو
آٹے کا پڑا ملک میں کال

مہنگائی نے ماری مت
ڈرونوں کا نہ رہا خیال

مسلم بِھڑ گئے آپس میں
دشمن چل گیا کیسی چال

ملک، حقانی، ترین، گیلانی
سپر پاور کے سب لال

باپ پہ آیا گر کبھی زوال
بلاول کرے گا غلامی حلال

Rate it:
Views: 443
11 Sep, 2009
More Political Poetry