یا رب ! انصاف والوں کو صراط مستقیم کی پہچان دے
اور جو مردہ ضمیر ہیں انہیں تو توفیق ایمان دے
یا تو طاقت وروں کو تو الگ سے دنیا جہان دے
یا تو پھر ھم سے کمزوروں کو موت کا سامان دے
یا تو داد رسوں کو تو گویائی سے معذور رکھ
یا تو پھر ہماری فریادوں کو تو قوت گنجان دے
جو آنکھوں پر پٹی باندھ کر انصاف کرتے ہیں
یا رب ! تو انہیں کھلی آنکھوں سے حق کی پہچان دے