صلہ

Poet: Lubna Kanwal By: Lubna Kanwal, karachi

کسی کی آس بن کر پھر اسے تنہا نہیں کرنا
بھلے کچھ بھی پژے کرنا مگر ایسا نہیں کرنا

محبت میں شکایت کا کہاں دستور ہوتا ہے
گلہ کر کے محبت کو کبھی رسوا نا کرنا

وفائیں در حقیقت بے پناہ انمول ہوتی ہیں
کبھی اپنی وفاؤں کا صلہ مانگا نہیں کرنا

Rate it:
Views: 558
24 Sep, 2008