Add Poetry

ضد ہے،تو چھو لو گرمیِ دل ،جل کے دیکھ لو

Poet: Atia Bakhtiar By: Bakhtiar, London

ضد ہے،تو چھو لو گرمیِ دل ،جل کے دیکھ لو
میں مسافرہوں قدم بھر سنگ چل کے دیکھ لو

دیکھنا کھا کے ٹھوکر ،گھائل نہ ہو جانا کہیں
راہ میں، حائل ہوں میں، تم سنبھل کے دیکھ لو

مجھ پر اک موسم مسلسل ہے خزاں کا برقرار
ھاتھ پہ لکھی میری تقدیر بدل کے دیکھ لو

خوف کیا تم کو نہیں ہےگھپ اندھیری رات سے
مایوسیوں کی رات میں تم بھی دہل کے دیکھ لو

قید ہو کیوں تم بھلا میرے بدن کی جیل میں
اے میری بدحال روح تم تو نکل کہ دیکھ لو

Rate it:
Views: 401
04 Apr, 2017
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets