ضروری تو نہیں

Poet: NS By: NS, Lahore

ہر ایک بھول سے خوشبو آئے یہ ضروری تو نہیں
محبت کا اظہار بھی کیا جائے یہ ضروری تو نہیں

کبھی کبھی دل سے بھی آنسو بہا کرتے ہیں
ہر بار ہی آنکھ اشک بار ہو یہ ضروری تو نہیں

ہم تو دور رہ کر بھی ہمیشہ اسی کو چاہیں گے
بس پاس رہ کر ہی پیار ہو یہ ضروری تو نہیں

جسے ہم نے اپنی زندگی سے بھی زیادہ چاہا ہو
وہ زندگی میں مل بھی جائے یہ ضروری تو نہیں

کبھی کبھی کچھ مجبوریاں بھی ہوتی ہیں
ہر چھوڑ کر جانے والا بے وفا ہو یہ ضروری تو نہیں

Rate it:
Views: 449
24 Aug, 2010