Add Poetry

طالب علم

Poet: shumaila mumtaz By: shumaila mumtaz, faisalabad

 تو طالب علم ھے
علم سے پیار رکھ
علم عاشق ھے انصاف کا
فیصلوں میں دانش رکھ
یاد رکھ
تو طالب علم ھے
صبر عزت محنت
علم کا حسن ھے
تینوں سے خود کو سجا کر رکھ
یہاں لبوں پر علم کی بھر مار ھے
دل کالے کمرے ھیں
یاد رکھ
تو طالب علم ھے
علم نور ھے
دل کو روشن رکھ
علم غافل کی نجات ھے
یاد رکھ
تو طالب علم ھے
غافل نہ بن غافلوں کی نجات بن
جو تیرے ھاتھ میں ھو
سب علم کی امانت ھو
یاد رکھ
تو طالب علم ھے
بینائ ھے مظلوموں کا دلاسہ ھے
حق کی سنوائ ھے
یاد رکھ
تو طالب علم ھے
اب کام صرف کتابوں کو سینے سے
لگا کر نہیں چلے گا
اسے کھول اسے پڑھ یاد رکھ
علم
چراغدانوں کا چراغ ھے
بےزبانوں کی زبان ھے
علم حاصل کرنا کافی نہیں تھا غافل
علم والا بن جا
سورج بن جا
اس زمانے کی چمک بن جا

Rate it:
Views: 544
12 Nov, 2015
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets