میں دونوں ہاتھ اٹھائے ہوئے
کچھ مانگتی ہوں
کیا مانگتی ہوں
تو جانتا ہے
بس ایک کمی ہے جیون میں
کیا ہے وہ کمی
تو جانتا ہے
جب آنکھ کھلی اس دنیا میں
تھی ایک دعا ہمراہ میرے
پر اب وہ دعا میرے پاس نہیں
جو سر کو ڈھانپے رہتی تھی
وہ ایک ردامیرے پاس نہیں
میرے دامن میں سب کچھ ہے مگر
اک ماں ہے جو میرے پاس نہیں
تو ہر اک شے پر قادر ہے
ناممکن کو ممکن کر دے
میرا سب کچھ لے کر ما ں دے دے