طوفان رہ گئے ہیں

Poet: By: dr.zahid sheikh, lahore pakistan

طوفان رہ گئے ہیں کنارے چلے گئے
امید ساتھ لے کے سہارے چلے گئے

ہونٹوں پہ لا سکے نہ کبھی دل کی بات ہم
وہ چل دئیے تو ان کو پکارے چلے گئے

سب انتطار کرتے رہے صبح تک ترا
شب بھر ٹھہر کے چاند ستارے چلے گئے

کیوں زندگی سے ہم کو محبت نہیں رہی ؟
کس کو بتائیں جو تھے ہمارے چلے گئے

رسوائیاں وفا کی گوارا نہ تھیں ہمیں
ہم آنسوؤں کو دل میں اتارے چلے گئے

Rate it:
Views: 441
25 Oct, 2012